خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری


پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس 13 اکتوبر کو صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

سیکریٹری اسمبلی کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کل دوپہر 3 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد انکی فوری اسکروٹنی کی جائیگی تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ایوان کی کارروائی براہِ راست میڈیا کو دکھانے کی اجازت دی جائے گی۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اسمبلی ہال اوراطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا، اختیار ولی خان

خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سیاسی لحاظ سے انتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے کیونکہ یہ صوبے میں نئی حکومت کی سمت اورآئندہ پالیسیوں کے تعین کا فیصلہ کن مرحلہ سمجھا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top