راستوں کی بندش، پی آئی اے نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

راستوں کی بندش، پی آئی اے نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا


قومی ائیر لائن پی آئی اے نے راستوں کی بندش کی وجہ سے مسافروں کے لئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان قومی ائیر لائن نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں میں سڑکوں کی بندشوں کے باعث پروازوں کی تاخیر کا خدشہ ہے، شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے عملے کو بھی ائیر پورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں آج بھی راستے بند، معمولات زندگی متاثر

ترجمان پی آئی اے ( PIA ) کا کہنا ہے کہ پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 4 سے 5 گھنٹے قبل گھر سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوں۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں راستے بند کئے گئے ہیں، موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد

وزیر آباد میں چناب ٹول پلازہ کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، جی ٹی روڈ اور موٹر وے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں نے ریلوے اسٹیشنوں اور ائیر پورٹس کا رخ کر لیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top