فافن نے الیکشن ٹریبونلزسے متعلق رپورٹ جاری کردی

فافن نے الیکشن ٹریبونلزسے متعلق رپورٹ جاری کردی


فافن نے الیکشن ٹریبونلزسے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 337الیکشن درخواستوں میں سے 25 نمٹا دی گئی ہیں۔

فافن کے مطابق قومی اسمبلی کی 4 اور بلوچستان اسمبلی کی 21درخواستیں نمٹائی گئیں،23میں سے 11 ٹریبونلز نے یہ درخواستیں نمٹائیں،نمٹائی گئی درخواستیں دائر درخواستوں کا 7 فیصد ہے۔

عام انتخابات2024میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آئوٹ پچھلے الیکشن کے مقابلے میں زیادہ تھا، پلڈاٹ

پنجاب میں6ٹریبونلز غیر فعال ہیں،بلوچستان ٹریبونلز 17 فیصد اپیلیں نمٹا کر سر فہرست ہے،سندھ اسمبلی کی7 اور خیبر پختوانخوا اسمبلی کی 4 فیصد درخواستیں نمٹائی گئیں۔

اسلام آباد میں کسی پٹیشن کا فیصلہ نہیں ہوا،پنجاب میں ایک فیصد سے بھی کم درخواستیں نمٹائی گئیں،الیکشن کے 36 فیصد حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا۔

بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار

پنجاب کے ٹریبونلز پر سب سے زیادہ کیسز کا دباؤ ہے،337درخواستوں میں 188 پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top