اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں آج بھی راستے بند، معمولات زندگی متاثر

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں آج بھی راستے بند، معمولات زندگی متاثر


مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں آج بھی راستے بند ہیں۔

لاہور میں اورنج لائن، میٹرو ٹرین سروس آج بھی معطل ہے، لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث شہریوں کے لیے سفری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث دونوں سروسز عارضی طور پر معطل کی گئیں، لاہور شہر میں سپیڈو بس سروس بحال ہے۔دوسری جانب مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

لاہور میں داخلہ روکنے کے لیے سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگایا گیا ہے، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند ہے، لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرزکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، فیض آباد انٹرچینج بھی کنٹینرز رکھ کر بند کیا گیا ہے، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال بند ہیں۔

بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کر رہا، خواجہ آصف

وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ائیرپورٹ سے آنے والے راستے بھی تاحال بند ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے۔

مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند ہے، فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top