شہداء کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آبدیدہ  ہو گئے

شہداء کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آبدیدہ  ہو گئے


پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس وقت آبدیدہ ہوگئے جب وہ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہداء کا ذکرکر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گلوگیرآوازمیں کہا کہ جن جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں، ان کے بچے آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کچھ لمحوں کے لیے خاموشی اختیار کی اور جذبات پر قابو پاتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے اور ان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وطن کے دفاع اور استحکام کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیا جائے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زیادہ لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی، افغانستان سے ایک ہی اپیل کی کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل جاری، پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل مؤثر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان کے ساتھ ہماری تجارت آج بھی چل رہی ہے، ہم جائز مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بننے دینا، ریاست ،افواج اور ادارے کسی قسم کےگٹھ جوڑکوبرداشت نہیں کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top