آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن (all pakistan private schools federation)نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ ریجن میں طلبا، والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کے پیش نظر کل ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے ۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب، اسلام آباد اور متاثرہ ریجن میں کل ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔فیصلہ طلباء ،والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
ملک میں دالوں،چاولوں اورچینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے آج بھی لاہورمیں اسکولوں کو 11 بجے چھٹی دینے کی ہدایت کی تھی ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے ا سکول سربراہان کوہدایت نامہ جاری کیا گیا کہ اسکول سربراہان والدین کو ابھی سے کال کرکے آگاہ کریں،والدین اپنے بچوں کو 11 بجےا سکول سے لیجائیں۔
امتحانات ملتوی
دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔
ترجمان کاظم مقدس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات مؤخر کئے گئے ہیں،ایس ڈی او پیرا کے امتحان 11 اور 12 اکتوبر کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں شیڈول تھے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سونا 4ہزار578روپےسستا،فی تولہ4لاکھ 20ہزار600روپےکا ہوگیا
پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل ایل بی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔