وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی


وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومتی حکمت عملی سے متعلق تحریری رپورٹ پارلیمان میں پیش کر دی، کیش لیس اکانومی ( cashless economy ) کے فروغ کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے ، پاک فوج

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال میں ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب مقرر کردیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے وژن کے ساتھ اہم اہداف کا تعین کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ادائیگیاں آسان، محفوظ اور سب کے لیے قابل رسائی بنانا چاہتے ہیں، کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کے تحت جون 2026 تک 4 اہداف مقرر کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل لین دین کو 705 ارب سے بڑھا کر 115 ارب کیا جائے گا، کیو آر کوڈ سمیت ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیاں کرنے والے تاجروں کی تعداد کو 20 لاکھ تک بڑھایا جائے گا۔

ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی ، امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا کو مل گیا

ڈیجیٹل ایپ صارفین کی تعداد 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ذرائع سے 100 فیصد ترسیلات زر کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ راست سسٹم کے ذریعے سرکاری ادائیگیوں اور وصولیوں کو تیزی سے ڈیجیٹل بنایا جارہا ہے، انٹرنیٹ دستیابی کو وسعت دی جارہی ہے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کو فعال بنایا جارہا ہے، بنکوں اور دیگر ادائیگی اداروں کے ذریعے راست کیو آر کوڈ کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top