خیبر پختونخوا کے عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، پاک فوج – ہم نیوز – Hum News

خیبر پختونخوا کے عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، پاک فوج – ہم نیوز – Hum News


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دو دہائیوں سے زیادہ دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما ہے ،خیبر پختونخوا کے عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 40 انٹیلی جنس آپریشن کیے جا رہے ہیں ، خیبر پختونخوا میں 14535 آپریشن کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں اے پی ایس واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مربوط حکمت عملی اپنائی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا شروع کیا، لیکن ایک ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو جگہ دی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top