گورنر خیبرپختونخوا بغیر این او سی کے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے، حافظ حمداللہ – ہم نیوز – Hum News

گورنر خیبرپختونخوا بغیر این او سی کے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے، حافظ حمداللہ – ہم نیوز – Hum News


جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ بغیر این او سی کے منظور نہیں کر سکتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں حکومت میں تبدیلی لائی گئی تو موجودہ صورتحال سے بھی زیادہ بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف بھی غداری کے مقدمات درج ہوئے تھے، کیا وہ بھی غدار تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ حکومت سازی سے دور رہیں، کیونکہ یہی سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہوگا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس حوالے سے ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما کابینہ کا حصہ ہوں گے، تاہم یہ بات زیر بحث نہیں آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے طور پر کیوں نامزد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، پی ٹی آئی میں آمریت نہیں ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید کہا کہ پارٹی کے نمبرز پورے ہیں اور سہیل آفریدی ہی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

وزارت اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش ہوئی تو قبول نہیں کروں گا،علی امین گنڈاپور



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top