محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ( weather ) خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گاتا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
چترال، سوات، ملاکنڈ، دیر اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ( rain ) ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہا۔