پنجاب بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں دس دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے پر ہوگا۔
جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل
نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر اطلاق نہیں ہوگا، صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی اجتماعات اور لاؤڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں۔
وزارت اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش ہوئی تو قبول نہیں کروں گا،علی امین گنڈاپور
آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، واضح رہے کہ آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جو غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل رہے گی۔