لاہور، اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 13 اکتوبرکواپوزیشن اراکین کے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے، اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینزاوراراکین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے استعفے فوری طور پر تیار کرکے جمع کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف استعفے جمع کرائیں بلکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سرکاری گاڑیاں بھی واپس کریں۔
معین ریاض کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے غیر آئینی اورغیر شفاف اقدامات کے خلاف ایک مؤقف پر متحد ہے۔
ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، ہمایوں مہمند
اپوزیشن ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ متفقہ طورپراپوزیشن کی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غورکیا گیا۔