وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو پہلے نمبر پر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو پہلے نمبر پر آگئی


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف (shehbaz sharif)کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو اقوامِ متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔

26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریر کو 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔

تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے جامع خطاب میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسئلے ، غزہ کی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی معاشی بحران پر بات کی۔

پاکستانی وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top