ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا

ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا


ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کا میچ ڈرا ہوگیا۔ اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، پاکستان کو کھیل کے دوسرے ہاف میں پنالٹی کک بھی ملی لیکن اوٹس خان نے اس موقع کو ضائع کیا ، وہ پاکستان کو سبقت نہ دلا سکے۔ کھیل کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیےلیکن کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور میچ ڈرا ہوگیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میچ دیکھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اوے میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top