پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کا سستا ترین سبسکرپشن پلان متعارف

پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کا سستا ترین سبسکرپشن پلان متعارف


اوپن اے آئی(OPEN AI) کی جانب سے اپنا سب سے کم قیمت سبسکرپشن پلان چیٹ جی پی ٹی گو( chat gpt go) پاکستان سمیت ایشیا کے مزید 16 ممالک میں متعارف کرا دیا گیاہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹورلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ سستا بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

اب اوپن اے آئی کی جانب سے پاکستان سمیت افغانستان، بنگلادیش، بھوٹان، برونائی، کمبوڈیا، لاؤس، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا، مشرقی تیمور اور ویتنام میں چیٹ جی پی ٹی گو کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی گو کو متعارف کرانے کا مقصد کمپنی کے نئے ماڈل جی پی ٹی 5 تک صارفین کی رسائی کو بڑھانا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی گو میں اس اے آئی چیٹ بوٹ کے مفت ورژن کے تمام فیچرز کے علاوہ زیادہ تصاویر بنوانے، فائل اپ لوڈز، ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالسٹس اور دیگر فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کے علاوہ اے آئی چیٹ بوٹ کے مفت ورژن کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی گو میں صارفین کے لیے چیٹ اور ٹولز کی لمٹ (Limit) بھی زیادہ ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید

پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی گو کی ماہانہ فیس 1400 روپے (لگ بھگ 5 ڈالرز کے قریب) رکھی گئی ہے۔

اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی پلس کی ماہانہ فیس 5700 روپے، چیٹ جی پی ٹی پرو کی 49 ہزار 900 روپے جبکہ بزنس پلان کی 8499 روپے ہے۔

یاد رہے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی گو کو کچھ عرصے قبل سب سے پہلے بھارت اور انڈونیشیا میں متعارف کرایا تھا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top