الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا


الیکشن کمیشن نے صوبائی اور قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین کو آزاد قرار دے دیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام اراکین بھی آزاد تصور ہوں گے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ اور قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشنز ازسرنو ترتیب دی گئی ہیں ، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہو گی۔

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے 25 اگست کے حکم کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز سے متعلق نئی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top