آئمہ بیگ سے علیحدگی کی خبریں،زین احمد نے خاموشی توڑ دی

آئمہ بیگ سے علیحدگی کی خبریں،زین احمد نے خاموشی توڑ دی


معروف گلوکارہ آئمہ بیگ(aima baig) اور انکے شوہر مشہور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑگئیں۔

زین احمد نے انسٹاگرام پر اچانک اپنی اہلیہ کو ان فالو کردیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شادی کی تصاویر بھی حذف کردیں اور اس کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی۔

جس پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح تیزی سے پھیلنے لگی۔

اس دوران آئمہ بیگ نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی جس سے ان افواہوں کو اور تقویت ملنے لگی۔تاہم اب زین احمد نے وضاحت دی ہے کہ یہ سب انسٹاگرام کے بگز اور ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

زین احمد نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے زین احمد اور آئمہ بیگ کی شادی گزشتہ برس کے آخر میں ہوئی تھی





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top