علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی پر علی امین گنڈاپور کو ہٹایا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ ہمارے سینئر لوگ کابینہ میں شامل ہوں گے۔ تاہم یہ ڈسکس نہیں کیا گیا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے کیوں نامزد کیا۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی میں امریت نہیں اور بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر پورا عملدرآمد ہو گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،ندیم افضل چن کا دعویٰ

علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی پر علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹایا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top