بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی سے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس وِنگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کیس میں 4 سے ساڑھے 4 گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کنڈرا کے بزنس منصوبے میں براہِ راست یا بالواسطہ شامل تھیں۔ جس کے تحت سرمایہ کاروں سے بھاری رقم اکٹھی کی گئی تاہم اسکیم عملی شکل اختیار نہ کرنے پر سرمایہ کاروں نے پولیس سے رجوع کیا۔
لوگ اسٹیج فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بےخبر رہتے ہیں، نسیم وکی
ذرائع کے مطابق شلپا شیٹی سے ان کے مالی تعلقات، کمپنی کے لین دین اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ، پولیس نے اداکارہ کے بیان کو ریکارڈ کر لیا اور اب ان کے شوہر راج کنڈرا کو بھی تفتیش کے لیے دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب راج کنڈرا کسی تنازع کا شکار ہوئے ہوں، اس سے قبل وہ آن لائن فحش مواد کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکے ہیں، جس کے بعد انہیں کافی عرصے تک عدالتی کارروائی کا سامنا رہا۔
وجے دیوراکونڈا کی گاڑی کو حادثہ، اداکار محفوظ رہے
فی الحال ممبئی پولیس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، اور اس بات کا فیصلہ تاحال باقی ہے کہ آیا شلپا شیٹی کے خلاف براہِ راست قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یا نہیں۔