راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، تین دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، تین دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار


راولپنڈی، صدر واہ کے قریب پولیس کی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پشاور اور راولپنڈی پولیس ٹیموں پرفائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خطرناک افغان دہشتگرد بھی شامل ہے جو دہشتگردی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس ٹیم کوملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض کی انجام دہی پرشاباش دی اور کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ہلاک افغان دہشتگرد نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات تیار کررکھے تھے، جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، زخمی دہشتگرد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاپوانیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ہلاک ملزمان میں خطرناک افغان دہشت گرد آدم خان ، مجاہد اورمحمد کے نام شناخت ہوئی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نور رحمت کے نام سے ہوئی ہے، علاقہ میں پولیس کی ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top