نائب وزیراعظم کا مشتاق احمد سے ٹیلیفونک رابطہ، واپسی کی تاریخ بھی بتا دی

نائب وزیراعظم کا مشتاق احمد سے ٹیلیفونک رابطہ، واپسی کی تاریخ بھی بتا دی


اسلام آباد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دورے سے واپسی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق گفتگو پاکستان کے سفیرعمان کے ذریعے کرائی گئی، مشتاق احمد خیریت سے ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر9 اکتوبرکوپاکستان واپس پہنچیں گے جبکہ دفترِخارجہ نے ان کی وطن واپسی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی کے رہنما کے جذبے اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی پران کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا، فلوٹیلا میں انکی شمولیت جرات، استقامت اورانسانی ہمدردی کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد کا کردار فلسطینی عوام کے لیے عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف کی ترجمانی کرتا ہے، جو قابلِ فخرامر ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کی ہے اورعالمی ضمیرکو اس مسئلے پر بیدار کرنے کیلئے آوازاٹھائی ہے۔

غزہ میں حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، القدس بریگیڈ نے ذمہ داری قبول کر لی

 سابق سینیٹر نے اس موقع پر پاکستانی دفترِخارجہ کی بروقت کاوشوں اورمکمل تعاون پرشکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ وطن واپسی کے بعد فلسطین سے متعلق اپنے تجربات قوم کے ساتھ شیئرکرینگے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top