سدرہ امین کا عالمی اعزاز، دنیا کی 10 بہترین بلے بازوں میں شامل

سدرہ امین کا عالمی اعزاز، دنیا کی 10 بہترین بلے بازوں میں شامل


آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی بیٹر سدرہ امین دنیا کی دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہو گئیں۔ سدرہ امین 3درجہ ترقی سے پہلی بار آئی سی سی رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر آگئیں، سدرہ امین نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹ 664 حاصل کیے۔

قومی کرکٹر سدرہ امین نے بھارت کے خلاف میچ میں 81 رنز کی اننگز کھیلی تھی، آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی بیٹر منیبہ علی 7 درجہ تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ قومی کرکٹر عالیہ ریاض 9 درجہ تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نشرہ سندھو کی 2 درجہ تنزلی سے 15 ویں پوزیشن ہو گئی ہے۔

 سعدیہ اقبال 3درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں پوزیشن پر چلی گئی ہیں، کپتان فاطمہ ثنا بالرز رینکنگ میں 5درجہ ترقی سے 29 ویں نمبر پر آ گئی ہیں، فاسٹ بالر ڈیانا بیگ 3 درجہ ترقی کے بعد 39 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹن سرفہرست ہیں جبکہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا کی پہلی پوزیشن ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top