پشاور: مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ کی تحصیل کوٹ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی کو اس کی والدہ کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق والدہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ بیٹی سوشل میڈیا پربطورلڑکا ویڈیوزبنا کراپ لوڈ کرتی ہے جس سے خاندان اورمعاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
والدہ نے مؤقف اختیارکیا کہ مسلسل سمجھانے کے باوجود بیٹی باز نہیں آئی جس پرمجبورا ً تھانے میں رپورٹ درج کروائی۔
لیوی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز لڑکی کو حراست میں لے کر تھانہ کوٹ منتقل کیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
بعد ازاں والدہ کی منت سماجت، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی اور تحریری معاہدے کے بعد لیوی حکام نے لڑکی کو ضمانت پررہا کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے تسلیم کیا کہ وہ تفریح کے مقصد سے ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھارتی تھی، اس کا کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔
سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے نوکریاں، بڑی پیشرفت
پولیس نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ایسی سرگرمیوں سے معاشرتی اقدار اور روایات متاثر نہ ہوں۔