وزن کم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے سخت محنت، ثابت قدمی اور مؤثر حکمت عملی درکار ہوتی ہے، لیکن اضافی کیلوریز کم کرنے کے لیے زندگی کے معمولات میں کچھ تبدیلیاں بھی ضروری ہیں۔
اگر آپ بغیر بڑی تبدیلی کے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیٹ ڈینیئل کی کہانی آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کیٹ نے حال ہی میں 70 کلو سے زیادہ وزن کم کیا اور ایک سادہ لیکن مؤثر ورزش کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جنہوں نے بیریاٹرک سرجری کروائی ہو۔
اپنے ویڈیو میں کیٹ نے کہا، “میں نے ویٹ لاس سرجری کے بعد 70 کلو سے زیادہ وزن کم کیا اور یہ سب کچھ سادہ سی ورزش، یعنی ‘واکنگ’ کی بدولت ممکن ہوا۔”
فٹنس انفلوئنسر کے مطابق، “واکنگ وزن کم کرنے کے لیے سب سے آسان اور مؤثر ورزش ہے، خاص طور پر اگر آپ نے بیریاٹرک سرجری کروائی ہو۔ یہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ نہ کسی خاص سامان کی ضرورت، نہ سفر کی، نہ بہانے کی۔”
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ واکنگ نہ صرف کیلوریز جلانے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہے بلکہ پیٹ کی چربی گھٹانے، موڈ بہتر کرنے اور مجموعی صحت بہتر بنانے میں بھی مفید ہے۔
کیٹ ڈینیئل واضح کرتی ہیں کہ بیریاٹرک سرجری جادوئی حل نہیں بلکہ ایک ٹول ہے۔ وہ کہتی ہیں، “یہ بھوک اور خوراک کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔”
لیکن دیرپا تبدیلی کے لیے آپ کی عادات اہم ہیں۔ چھوٹی چھوٹی عادات، جیسے ورزش کا معمول اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنا، بغیرغیر ضروری دباؤ ڈالے نتائج برقرار رکھنے میں مددگار ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’شروع میں کارکردگی سے زیادہ عادت اہم ہے۔ جوتے پہنیں، چلیں، اور دہرائیں۔‘
واکنگ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ کہیں بھی کی جا سکتی ہے چاہے جم میں ہوں یا گھر پر آرام دہ لباس میں۔
اگرچہ واکنگ وزن کم کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ ہے، لیکن اپنی روزمرہ زندگی میں کوئی بھی تبدیلی شامل کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے مشورہ ضرور کریں۔