اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی خطوں کے عوام اب بھی حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے نو آبادیاتی نظام کے خاتمے سے متعلق کمیٹی سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی خطوں کے عوام اب بھی حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔
ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ، مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ ان میں فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام سرِ فہرست ہیں، فلسطین کا المیہ آج بھی عالمی ضمیر اور اقوامِ متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیر میں حقِ خود ارادیت کی کھلی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نو آبادیاتی نظام کے خاتمے کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کی ساکھ اسی میں ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے۔