ابرار احمد کی دعوت ولیمہ، محسن نقوی کی خصوصی شرکت

ابرار احمد کی دعوت ولیمہ، محسن نقوی کی خصوصی شرکت


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کی دعوتِ ولیمہ میں معروف کرکٹرز سمیت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

ابرار احمد کی ولیمہ تقریب کراچی کے ایک نجی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا سمیت کئی قومی کرکٹرز اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب میں مہمانوں کی تواضع چار اقسام کے لذیذ کھانوں سے کی گئی، جن میں فش اینڈ چپس، چکن تمبورا، چکن چوبز گریلڈ، مٹن کنہ پایا اور بیف بریانی شامل تھیں۔

محفل خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

میٹھے میں چیری کرنچ اور ڈیلفریو آئس کریم شامل تھی، ابرار احمد نے تقریب میں خود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استقبال کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top