کانتارا چیپٹر 1 نے 4 دنوں میں ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی

کانتارا چیپٹر 1 نے 4 دنوں میں ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی


کانتارا چیپٹر 1 نے چار دنوں میں دنیا بھر میں 325 کروڑ روپے کا بزنس کر کے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

رِشبھ شیٹھی کی فلم کانتارا چیپٹر1 باکس آفس پر تیزی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ فلم نے چوتھے دن ہندوستان میں 62 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد بھارت میں اس کا مجموعی نیٹ کلیکشن 223.25 کروڑ روپے جبکہ گراس کلیکشن 268 کروڑ روپے ہو چکا ہے۔

یہ فلم ابھی کے جی ایف چیپٹر 2 سے پیچھے ہے جس نے چار دنوں میں 380 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، اگرچہ فلم نے ہندوستان میں شان دار بزنس کیا ہے، لیکن اوورسیز مارکیٹس میں فلم کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم عالمی سطح پر فلم کا بزنس 325 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے، جو ریلیز کے صرف چار دنوں میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

ریما اور میرا کے درمیان نمبر ون ہونے پر بہت لڑائی ہوتی تھی ، سنگیتا

ایک کے بعد ایک ساؤتھ انڈین فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، متاثر کن کلیکشن کر رہی ہیں۔ بہت سی فلموں کو ہندی بولنے والے مداحوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

فلم کانتارا چیپٹر1کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ دنیا بھر میں ہونے والی کمائی کو ملایا جائے تو فلم نے325 کروڑ روپے سے تجاوزکرلیا ہے۔اس فلم نے سلمان خان کی سکندر کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے 176 کروڑ روپے کمائے تھے۔

پہلی مرتبہ اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

اس کے علاوہ اس نے جنوبی بھارت کے اداکار رام چرن کی گیم چینجر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جس نے تقریباً 200 کروڑ روپے کمائے۔ رشبھ شیٹی کی کانتارا چیپٹر 1 نے عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کمائی کو بھی گرہن لگا دیا، جس نے 210 کروڑ روپے کمائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top