حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ


حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

پنجاب میں 13 تا 19 اکتوبر تک 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ میں 13 تا 19 اکتوبر تک 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں 13 تا 19 اکتوبر تک 26 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبرپختونخوا میں 13 تا 19 اکتوبر تک 72 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں 13 تا 19 اکتوبر تک 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انہی تاریخوں میں آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ناشتہ صبح سویرے نہ کرنے سے کیا ہو گا؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

گلگت بلتستان میں 13 تا 19 اکتوبر تک دو لاکھ 80 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 13 سے 19 اکتوبر تک جاری ملک گیر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ 13 تا 19 اکتوبر جاری مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، اپنے بچوں کو پولیو اور دیگر قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top