پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز غیر معمولی سرگرمی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کی عکاس ہے۔
ابتدائی سیشن میں اگرچہ انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس تک نیچے گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد زبردست ریکوری دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 227 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 217 پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح پر جا پہنچا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے مسلسل تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کے کئی ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں۔