پہلی مرتبہ اماراتی ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

پہلی مرتبہ اماراتی ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی


26 سالہ اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم محمد مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی۔

ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی مریم کو مس یو اے ای 2025 کا تاج پہنا دیا گیا ہے، وہ متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون ہوں گی جو آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں نومبر میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں شرکت کریں گی۔

شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم کی آفر ہو تو بھارت نہیں جاؤں گی، مومنہ اقبال

مریم جو فیشن کی طالبہ ہیں، سینکڑوں امیدواروں میں سے ایک سخت جانچ کے بعد منتخب ہوئیں۔ مریم کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں ان خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو باہمت، جستجو رکھنے والی اور پرعزم ہیں۔

مس یونیورس یو اے ای صرف خوبصورتی کا نہیں بلکہ اثر و رسوخ اور مثبت تبدیلی کا پلیٹ فارم ہے۔ مریم کے پاس یونیورسٹی آف سڈنی سے اکنامکس میں بیچلر ڈگری ہے اور وہ اس وقت ای ایس موڈ دبئی میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

ریما اور میرا کے درمیان نمبر ون ہونے پر بہت لڑائی ہوتی تھی ، سنگیتا

وہ فیشن، سماجی خدمت اور خواتین کے بااختیار بنانے کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے پائیدار فیشن کے شعبے میں کام کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top