آئی فون 17 آسان قسطوں پر حاصل کریں

آئی فون 17 آسان قسطوں پر حاصل کریں


اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (SC) بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایک زبردست سہولت متعارف کرادی ہے۔ نئے آئی فون 17 سیریز کو اب آپ 0% مارک اپ کے ساتھ آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آفر صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے اور اس میں تمام دستیاب ماڈلز اور رنگ شامل ہیں۔

بینک کی جانب سے متعارف کردہ “SC آساں انسٹالمنٹ پلان” کے تحت صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم، ہر مدت کے لیے ایک مخصوص پراسیسنگ فیس بھی لاگو ہوگی:

تین ماہ پر 2.99%

چھ ماہ پر 5.99%

بارہ ماہ پر 11.99%

اس کے علاوہ، صارف کے علاقے کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی وصول کی جائے گی۔

بینک کے مطابق، یہ آفر صرف محدود اسٹاک کے لیے ہے اور تمام آرڈرز پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر پروسیس کیے جائیں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹر منیبہ علی کے رن آئوٹ پر سوالات کھڑے ہوگئے

اس منفرد آفر سے نہ صرف صارفین کو نئی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ بجٹ پر بھی بوجھ نہیں پڑتا۔ اگر آپ بھی جدید ترین آئی فون 17 خریدنا چاہتے ہیں تو آج ہی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے رابطہ کریں کیونکہ اسٹاک محدود ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top