وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ 10 مریض سپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
نئے کیسز میں سے 16 کیسز دیہی اور 13 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے،ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کیے،کل 34,447 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں انجام دی گئیں،2 مثبت ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی اور اس حوالےسے فوری انتظامی کارروائی بھی کی گئی۔
991 گھروں اور کھلی جگہوں پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق جبکہ 7 علاقوں میں منفی رہا۔
32 متاثرہ مریضوں کے گھروں اور 1,132 آس پاس کے گھروں میں سپرے کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ صحت کی ہدایت پر 2,111 مقامات پر فوگنگ کی گئی،فوگنگ مہم ہائی رسک علاقوں میں مرکوز رہی۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت انسدادِ ڈینگی عزم برقرار ہے۔