آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات (met office)نے  آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، بونیراور کوہستان میں بارش کاامکان ہے،شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بری کوہ، باجوڑ، اورکزئی اور پاراچنار میں بارش متوقع ہے۔

ثناء جاوید سے علیحدگی کی خبریں غلط ہیں ،شعیب ملک

پشاور ، مردان، صوابی، چارسدہ، خیبر، کوہاٹ اور کرک میں بھی بارش کاامکان ہے ، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top