اے آئی نے منفرد سوشل میڈیا ایپ متعارف کرا دی

اے آئی نے منفرد سوشل میڈیا ایپ متعارف کرا دی


کیلیفورنیا: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے منفرد سوشل میڈیا ایپلی کیشن “سورا 2” متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اے آئی کی متعارف کرائی گئی منفرد ایپ “سورا 2” کو ایپل پلے اسٹور پر پیش کر دیا گیا ہے۔ اور جلد ہی اسے گوگل پلے اسٹور پر بھی جاری کر دیا جائے گا۔

اے آئی کی پیش کردہ ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف اے آئی ویڈیو جنریشن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ بلکہ یہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام کی طرز پر بھی شیئرنگ ایپلی کیشن کا کام بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرا دیا

“سورا 2” پر صارفین تحریری ہدایات دے کر اے آئی ویڈیوز کلپس بھی بنا سکیں گے۔ اور پھر انہیں اسی ایپ سے شیئر بھی کر سکیں گے۔ فی الحال ایپلی کیشن کو ویب ورژن میں متعارف نہیں کرایا گیا۔ یعنی صارفین نے اسے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ڈیسک ورژن میں استعمال نہیں کر سکتے۔ تاہم مستقل میں ڈیسک ٹاپ ورژن بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top