راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے گئے

راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے گئے


پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کے کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں ، کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔

ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں 150 روپے سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، کرایوں میں اضافے کے عوض مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی جائے گی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے کرنے کی سفارش

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کا کرایہ 2500، اے سی بزنس کا 2250 ہو گیا ہے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 2100 جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دو ماہ قبل بھی مسافر ٹرینوں اور مال بردار ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top