لاہورمیں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسزکا جیل ٹرائل، اہم رہنماؤں کی پیشی

لاہورمیں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسزکا جیل ٹرائل، اہم رہنماؤں کی پیشی


لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں جاری ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جیل میں ہی کیسزکی سماعت کی۔

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجازچوہدری سمیت دیگرزیر حراست ملزمان کوعدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 9 گواہوں کے بیانات پرجرح مکمل کرلی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے مقدمے میں 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں پراسیکیوشن کے مزید گواہوں کوطلب کرلیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مختلف مقامات پرجلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہوئے تھے، جن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں اورکارکنان کونامزد کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کا آخری کیس بھی واپس لینے کی منظوری دے دی

قانونی ماہرین کے مطابق جیل ٹرائل کے فیصلے کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنا اورعدالتی کارروائی کو شفاف طریقے سے آگے بڑھانا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top