سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں نمایاں اضافہ

سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں نمایاں اضافہ


مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 16.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی ابتدائی تین ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 1 کروڑ 21 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار ٹن کے مقابلے میں 16.25 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت 95 لاکھ 73 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 83.19 لاکھ ٹن کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا-

رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 25 لاکھ 89 ہزار ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی 21 لاکھ 43 ہزار ٹن کے مقابلے میں 20.81 فیصد زیادہ ہیں۔ صرف ماہِ ستمبر 2025 میں سیمنٹ کی کل فروخت 42 لاکھ 50 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، جو ستمبر 2024 کی 39 لاکھ 70 ہزار ٹن فروخت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں میں بہتری اور برآمدی مارکیٹس میں مانگ میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی فروخت میں یہ اضافہ ہوا ہے، جو مجموعی طور پر ملکی صنعتی پیداوار کے لیے مثبت اشارہ ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top