عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا، وفاقی وزرا

عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا، وفاقی وزرا


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور آزاد کشمیرعوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے پراصولی اتفاق رائے ہو گیا ہے اور جلد ہی اس پر باضابطہ دستخط بھی کر دیئے جائیں گے۔

 وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراعلیٰ سطحی کمیٹی آزاد کشمیر گئی تھی، جہاں عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے نتیجے میں معاہدے کے مسودے پر دونوں فریقین غور کر رہے ہیں اور بہت جلد یہ عمل مکمل ہو جائے گا، ہم اس وقت ایک ایسے بحران سے نکل آئے ہیں جس کا فائدہ پاکستان کے بدخواہ عناصر اٹھانا چاہتے تھے۔

یہ پیش رفت جمہوریت، پاکستان اورآزاد کشمیرکے عوام کی جیت ہے حکومت نے وزیرامور کشمیر کی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ہر 15 دن بعد اجلاس منعقد کرے گی اورعوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے 12 حلقوں کے ووٹر کشمیر سے ہیں، کسی بھی تحریک کے نتیجے میں یہ تعلق یکدم ختم نہیں ہونا چاہیے۔

مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جو تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی، یہ آئینی معاملہ ہے اس میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جائے گی اور تمام فریقین متفقہ فیصلے کو قبول کریں گے۔

پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے، وزیراعظم 

وفاقی وزیرطارق فضل چودھری کا بھی دعویٰ ہے کہ ایکشن کمیٹی آزاد جموں وکشمیرسے معاملات طے پا گئے، حتمی معاہدے پردستخط متوقع ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top