وزیرآباد میں دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی

وزیرآباد میں دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی


وزیرآباد میں دلخراش واقعہ میں دریا کنارے دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد دریائے چناب کے کنارے بکریاں چرا رہے تھے کہ اس دوران دستی بم پھٹ گیا جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دستی بم ممکنہ طور پر بھارت سے سیلاب کے پانی کے ساتھ بہہ کر آیا ہو، تاہم اس معاملے پر ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے باجوڑ میں 3 بچے شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے تھے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں اس وقت پیش آیا جب مقامی بچے دہشتگروں کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

واقعے کے فوری بعد پاک فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا، جہاں ان کا علاج سی ایم ایچ پشاور میں ماہر فوجی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فتنۂ الخوارج نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top