ملتان تعلیمی بورڈ نے فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ملتان تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرسٹ ائیر کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا، امتحان میں ایک لاکھ طلبا وطالبات شریک ہوئے۔
تعلیمی بورڈ کے مطابق نتائج کے اعلان کے بعد طلبا و طالبات کو ری چیکنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا، نتائج کو ایرر فری بنانے کے حوالے سے ری چیکنگ ٹیم کام کرے گی۔
سکولوں میں گریڈ 8 کے طلبہ کے لیے، اے آئی پر مبنی ٹولز، پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری
گزشتہ روز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلانکیا۔
سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 19433 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 19023 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔