لاہور سمیت ملک بھر میں سستے پروٹین کے طور پر استعمال ہونے والے برائلر گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
برائلر گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جبکہ دو روز میں مجموعی طور پر 22 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،برائلر گوشت کی قیمت آج 446 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے، پرچون ریٹ 308 روپے جبکہ فارمی ریٹ 280 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈے 307 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم ہیں اور اس میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، اور سستے پروٹین تک رسائی محدود ہوتی جا رہی ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔