روس کی الیگزی مرسڈیز نامی کار ڈیلرشپ کمپنی نے لگژری مرسڈیز بینز ایس ایل 300 کا چھوٹا ماڈل فروخت کے لیے متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت 49 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ منی گاڑی دیکھنے میں بالکل اصل 1950 اور 60 کی دہائی کی مرسڈیز ایس ایل 300 جیسی ہے۔ اسے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے کھلونے کے طور پر تیار کیا گیا ہے، اس میں اصل ماڈل کی طرح ایگزاسٹ پائپ، ڈیش بورڈ کے میٹر، سوئچز اور مشہور مرسڈیز کا نشان بھی شامل ہے۔
آئی فون 17 میں ایپل انٹیلی جنس فیچر میں بگ کی اطلاعات
یہ منی مرسڈیز 120 کلوگرام تک کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 1.5 کلوواٹ الیکٹرک موٹر کی مدد سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے، اس میں ایڈجسٹ ہونے والی لیدر سیٹس، ایلومینیم ڈیش بورڈ، فنکشنل لائٹس، میوزک کے لیے سب ووفر اور ٹرانسمیشن موڈ سلیکٹر بھی موجود ہیں۔
اگرچہ اس کی قیمت عام گاڑیوں سے کہیں زیادہ ہے، لیکن روس میں اسے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے لگژری کھلونے کے طور پر بیچا جا رہا ہے۔