انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روزانٹربینک میں ڈالر4 پیسے سستا ہوکر281 روپے 27 پیسوں کی سطح پربند ہوا۔
گزشتہ روزڈالرکی قیمت 281 روپے 31 پیسے رہی تھی تاہم آج کاروباری سیشن میں زرمبادلہ کی طلب میں کمی کے باعث کرنسی کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور ایکسپورٹ آمدنی کے باعث مارکیٹ میں ڈالر کی طلب نسبتاً کم رہی جس نے روپے کو سہارا دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھی ڈالر کی قدر میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔
سونا سستا ہو گیا، قیمت میں بڑی کمی
زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج بہتری اور دوست ممالک سے مالی معاونت کے امکانات بھی روپے کے استحکام میں کردار ادا کر رہے ہیں۔