استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، ایف بی آر نے کابینہ کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا.
نوٹی فکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی سے ہٹ کر ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026ء تک نافذ العمل رہے گی جبکہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029ء تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔