ایک اور منصوبہ، افتتاح کل ہو گا

ایک اور منصوبہ، افتتاح کل ہو گا


لاہور: پنجاب حکومت لاہور میں الیکٹرک بسوں کا ایک اور فلیٹ چلانے کے منصوبے کا افتتاح کل کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی۔ 3 اکتوبر کو افتتاح کے بعد لاہور میں الیکٹرک بسوں کی کُل تعداد 67 ہوجائے گی۔

لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسر نو تشکیل کی جائے گی۔ اور منصوبے کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہو گا۔

الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس، اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی گئی۔

مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ان بسوں سے روزانہ تقریباً 43 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا ڈگری منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، جسٹس طارق کی سپریم کورٹ میں درخواست

بسون کے کرائے کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top