معروف اداکارہ اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ سامنے آگیا جس کےفالوورز ان کے اصلی اکائونٹ سے بھی زیادہ نکلے۔
ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کی ، اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اسے میٹا کی جانب سے کیسے ویریفائی قرار دیا گیا۔
ثنا جاوید نے واضح کیا کہ جس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے، وہ درحقیقت ان کے نام سے بنایا گیا ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ کو دوبارہ شیئر نہ کریں۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید
اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ صرف اس جعلی اکاؤنٹ کے خلاف فیس بک پر رپورٹ درج کروائی ہے، بلکہ متعلقہ حکام کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔
مذکورہ جعلی اکاؤنٹ نہ صرف ماہانہ فیس ادا کرکے تصدیق شدہ بنایا گیا تھا، بلکہ حیرت انگیز طور پر اس کے فالوورز کی تعداد اصل اکاؤنٹ سے بھی زیادہ تھی۔ جعلی اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کی ذاتی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی تھیں۔
سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
اعداد و شمار کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کے سترہ لاکھ فالوورز تھے، جبکہ ثنا جاوید کے اصل فیس بک اکاؤنٹ پر بارہ لاکھ فالوورز ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے اس جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کے بعد یہ اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا ہے۔