پیرس فیشن ویک میں بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا رائے نے نہ صرف اپنے شاندار انداز اور منفرد لباس سے توجہ حاصل کی بلکہ مشہور ماڈل اور اداکارہ کارا ڈیلیوین کے ساتھ ہونے والے ایک یادگار لمحے نے مداحوں کے دل بھی جیت لئے۔
لورئیل پیرس کی گلوبل ایمبیسیڈر، ایشوریا رائے ہمیشہ اپنی خوبصورتی، اسٹائیل اور شخصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، پیرس فیشن ویک کے دوران وہ بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے تیار کردہ لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس نے ان کے منفرد اور شاہانہ انداز کو مزید اجاگر کیا۔
تیرے نام فلم کے پیچھے چھپا سلمان خان کا ایشوریا رائے سے جدائی کا دکھ
سوشل میڈیا پر ایشوریا اور کارا ڈیلیوین کی پیرس فیشن ویک سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں خوشدلی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتی دیکھائی دی، اس مختصر لیکن دلکش لمحے کو مداحوں نے نہایت ہی معنی خیز قرار دیا اور دنیا بھر میں ان کے فینز نے اسے بے حد پسند کیا۔
صارفین نے اس ویڈیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سطح پر فیشن اور شوبز کے ستارے ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں، کچھ مداحوں نے کہا کہ ایشوریا رائے کی کشش اور ان کی مثبت شخصیت ہمیشہ ہر دل عزیز رہی ہے، جبکہ کارا کے ساتھ ان کی یہ ملاقات اس بات کی ایک اور جھلک ہے۔
سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا
واضح رہے کہ ایشوریا نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1994 میں دنیا کی مشہور میس ورلڈ کا تاج جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی، اور بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز 1997 میں فل اِرُجھاں سے کیا، اور بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف ہوئیں، ہالی وڈ فلموں اور کئی بڑے عالمی فیشن ویک میں فرسٹ لائن میں چلتی رہی ہیں