اے آئی ٹک ٹاک کی ٹکر پر خفیہ ایپلی کیشن کی تیاری میں مصروف، خاص بات کیا ہوگی؟

اے آئی ٹک ٹاک کی ٹکر پر خفیہ ایپلی کیشن کی تیاری میں مصروف، خاص بات کیا ہوگی؟


اوپن اے آئی ٹک ٹاک کی طرز پر جلد ایک نئی خفیہ ایپلی کیشن “سورا 2” متعارف کرانے جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اے آئی کی نئی اپیلی کیشن “سورا 2” کا مقصد ایک مکمل اے آئی جنریٹڈ ویڈیو فیڈ فراہم کرنا ہے۔ اس ایپلی کیشن کو ٹک ٹاک کا ممکنہ متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایپ عمودی ویڈیو فیڈ اور “سوئپ ٹو اسکرول” نیویگیشن پیش کرے گی۔ اس نئی ایپ میں صارفین اوپن اے آئی کے “سورا” جنریٹر کے ذریعے 10 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔

اس ایپ میں تمام مواد مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ اور صارفین اپنی کیمرہ رول یا دیگر ایپس سے ویڈیوز یا تصاویر اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ اوپن اے آئی کی نئی ایپ میں “آئی ڈینٹی ویریفکیشن” ٹول کو بھی شامل کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اے آئی نے اس ایپ کو پچھلے ہفتے اندرونی طور پر لانچ کیا تھا۔ اور ملازمین کی جانب سے مثبت فیڈ بیک موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوبل وارمنگ ہر شخص کو 24 فیصد تک غریب کر سکتا ہے، ماہرین

رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اوپن اے آئی کی ایپلی کیشن سے صارف کی پرائیویسی، کاپی رائٹ اور شناخت کے تحفظ جیسے اہم مسائل بھی سامنے آئیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top