گلوبل وارمنگ ہر شخص کو کتنا غریب کردے گی؟

گلوبل وارمنگ ہر شخص کو کتنا غریب کردے گی؟


لندن: کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ سال 2100 تک ہر شخص کو 24 فیصد تک غریب کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے کہا ہے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں زندگی غیر ترقی یافتہ ممالک جیسی ہو سکتی ہے۔ بےروزگاری کی شرح، کم آمدنی، کاروبار بند اور کم ترمعیار زندگی اس زندگی کا حصہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق سے سامنے آیا موسمیاتی تغیر ہر شخص کو شدید متاثر کرے گا۔ جس کی وجہ سے امیر اور غریب ہر ملک میں آمدنی کم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، میٹا اے آئی سے پوچھیں، فوری جواب اور خلاصہ ممکن

ماہرین نے کہا کہ موسمیاتی تغیر نہ صرف زراعت بلکہ ٹرانسپورٹ سے لے کر مینوفیکچرنگ اور ریٹیل تک صنعتوں کو متاثر کرے گا۔ اس سے بچنے کے لیے انسانوں کو فاضل فیول کو جلانا روکنا ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top