اکتوبر کے لیے یو اے ای نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی

اکتوبر کے لیے یو اے ای نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی


متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کیلئے پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا متحدہ عرب امارات (uae)میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:

E-Plus 91 کی نئی قیمت 2.58 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ ستمبر میں 2.51 درہم تھی۔ Special 95 پٹرول اب 2.66 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا، جو کہ پچھلے مہینے 2.58 درہم تھا۔ Super 98 کی قیمت 2.77 درہم فی لٹر ہو گئی ہے، جو ستمبر میں 2.70 درہم تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2.71 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا، جو ستمبر میں 2.66 درہم تھا۔ واضح رہے کہ یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر مہینے کے آغاز سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مقامی مارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھنا اور عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو صارفین تک منتقل کرنا ہوتا ہے۔

یو اے ای بھر میں موجود تمام پٹرول پمپس یکم اکتوبر سے ان نئی قیمتوں پر فیول کی فراہمی کریں گے۔ یاد رہے کہ صرف امارات (Emarat) کے 155 سے زائد اسٹیشنز ملک بھر میں سرگرم عمل ہیں۔

موٹر سائیکل، کار اور ہیوی گاڑیاں چلانے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سفری اور روزمرہ کی منصوبہ بندی نئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، کیونکہ فیول کی قیمتوں میں ہونے والے یہ اضافے ٹرانسپورٹ لاگت اور عمومی مہنگائی پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top